ضلعی انتظامیہ باجوڑ خار بازارکا اچانک دورہ

بدھ 3 جولائی 2019 17:26

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء)ڈپٹی کمشنر ضم شدہ ضلع باجوڑ عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی حبیب اللہ وزیر نے تحصیلدار خار عجم خان آفریدی اور تحصیل لیویز آفیسر سہیل خان کے ہمراہ باجوڑ خار بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولی تھین شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی کرکے بڑ ی مقدار میں ماحول دشمن پولی تھین شاپنگ بیگز کو تلف کردیا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں