ڈپٹی کمشنر باجوڑ کاہوٹلوں، بیکریوں اور دیگر دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ

بدھ 3 جولائی 2019 17:26

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر ضم شدہ ضلع باجوڑ عثمان محسود نے ہوٹلوں، بیکریوں اور دیگر دکانوں کی صفائی کی صورتحال اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور معیارکا بذات خود معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کی صورتحال کویقینی بنائیں اور دکاندار سرکاری نرخنامہ کو اپنے دکانوں کے سامنے نمایاں جگہوں پر اویزاں کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ پولی تھین شاپنگ بیگز کے بجائے ماحول دوست شاپنگ بیگز استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں