باجوڑ کے ترکھانی اور اتمانخیل قبائل گرینڈ جرگہ کا انعقاد

جمعہ 5 جولائی 2019 17:20

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) باجوڑ کے ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کاگرینڈ جرگہ سول کالونی خار جرگہ ہال میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود،تحصیلدار،ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد یہاں کے رسم و رواج کا بھر پور خیال رکھا جائیگا اور قبائلی عمائدین کا کردار برقرار رہیگا۔

ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے کہا کہ قبائلی عمائدین نے امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہاں پر حکومتی عملداری بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی تنازعات کے خاتمے کیلئے یہاں کے مشران نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے اور انشا اللہ بہت جلدجرگہ کو قانونی حیثیت دی جائیگی اور پھر عدالتی نظام کے ساتھ ساتھ جو لوگ جرگوں کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہیں گے تو کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں