باجوڑ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:54

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آنے والے مون سون بارشوں کے حوالے سے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ سیلاب اور ممکنہ بارشوں میں کم سے کم نقصان ہو۔ ڈی سی باجوڑ نے کہا کہ قدرتی آفات کو اگرچہ روکا نہیں جا سکتا لیکن بہتر حکمت عملی اور پیش بندی کے باعث اس کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں