باجوڑ،ضلع لوئر دیر کے علاقہ چکدرہ میں قتل ہونیوالے وکیل کے قتل کیخلاف باجوڑ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:37

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ضلع لوئر دیر کے علاقہ چکدرہ میں قتل ہونیوالے وکیل کے قتل کیخلاف باجوڑ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرہ ۔ضلع باجوڑ میں باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چکدرہ میں قتل ہونیوالے وکیل محمد سعید ایڈوکیٹ کے قتل کیخلاف صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح وکلاء کا ہڑتال رہا، ہڑتال کے باعث عدالتی کاروائیاں معطل رہی ۔

(جاری ہے)

باجوڑ بار ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔مظاہرے کی قیادت باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید شاہ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری اکرام درانی ایڈوکیٹ نے کیا ۔ مظاہرے میں کثیرتعداد میں وکلاء نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور وکلاء برادری کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔ باجوڑ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث عدالتی سرگرمیاں معطل رہی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں