باجوڑ ، تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے سات بچے جان بحق،چھ زخمی

حادثہ بارش کے باعث پیش آیا، اطلاع ملتی ہی مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارو ئیاں شروع کیں زخمیوں کوعلاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں پر بعض زخمیوں کی حالات تشویشناک ہے متاثرہ خاندان کو امدادی سامان فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کی قیادت میں انتظامیہ کی ٹیم نے علاقہ کا دورہ کیا

بدھ 29 جنوری 2020 17:31

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) باجوڑ کی تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے سات بچے جان بحق۔ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ بارش کے باعث پیش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی سب ڈویڑن باجوڑ حبیب اللہ خان وزیر نے بتایاکہ یہ حادثہ بدھ کے روز دو بجے تحصیل ماموند کے علاقہ بدان میں ایک مقامی شخص ملک باز محمد کے گھر پیش ایا۔ انھوں نے کہاکہ مذکورہ شخص کی فیملی کے افراد ایک کمرہ میں بیٹھیہوئے تھے کہ اچانک کمر یکی چھت منہدم ہو گئی اور سارے لوگ ملبے دھلے دب گئے۔

حبیب اللہ خان وزیر نے بتایاکہ اس افسوسناک واقعہ میں سات بچے جان بحق جبکہ ایک خاتون سمیت چھ بجے زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتی ہی مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کوعلاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں پر کچھ کی حالات تشویشناک ہے۔ حبیب اللہ خان وزیر نے بتایاکہ متاثرہ خاندان کو ریلیف سامان فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کی قیادت میں انتظامیہ کی ٹیم نے علاقہ کا دورہ کیا۔ بعد میں ڈی سی باجوڑ عثمان محسود اور حبیب اللہ خان وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انھوں نے ہسپتال حکام کو زخمیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں