صو بہ بھر کی طرح باجوڑ میں بھی زیادہ تر کاروباری مراکز جزوی طوپر دوبارہ کھل گئے

جمعرات 16 اپریل 2020 16:01

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2020ء) صو بہ بھر کی طرح باجوڑ میں بھی زیادہ تر کاروباری مراکز جزوی طوپر دوبارہ کھل گئے، صوبائی حکومت کی فیصلہ کے مطابق انتظامیہ نے باجوڑ بھر کے تمام بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طوپر بحال کی ہیں اور یوں زیادہ تر دکانیں جمعرات کے روز سے دوبارہ کھل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

باجوڑ کے تجارتی اور کاروباری حلقوں نے صوبائی حکومت کے لاک ڈاؤن میں ہونے والے نرمی کا خیر مقدم کیاہے اور اسے ایک اچھا فیصلہ قرار دیاہے۔انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے جمعرات کے روز بتایاکہ جن کاروباری سرگرمیوں کی صوبائی حکومت نے کھولنے کی اجازت دی ہے وہ تمام کے تمام باجوڑ میں دوبارہ کھولے گئی ہیں۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں