ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے ورنہ کوئی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا، اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ

جمعہ 5 جون 2020 16:55

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) حکومت کے پالیسی کے عین مطابق اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ مئجسٹریٹ فرسٹ کلاس خار سب ڈویزن فضل الرحیم نے خار بازار، ملاکلی اور ملحقہ بازاروں میں ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے اور مارکیٹس و بڑے مقدار میں دوکانات چیک کئے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 25 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انہیں باقاعدہ مراسلہ کے تحت تھانہ خار برائے مزید کارروائی کے لیے بھیج دیئے۔ علاوہ ازیں2دوکانات کو سیل کیا گیا۔ خلاف ورزی کنندگان کے خلاف سیکشن 33 این ڈی ایم اور 188 پی پی سی کارروائی کیجائیگی۔ انہوں نے لوگوں پر واضح کیا کہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے ورنہ وہ قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور وباء کے بھی شکار بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں