ڈی سیآفس میں انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 13 جون 2020 16:30

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ زمین خان نے ڈی سی کانفرنس روم میں انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی حبیب اللہ وزیر، انسپکٹر شاہ فیصل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار ڈاکٹر عزیز الرحمن ، ڈی پی سی آر ڈاکٹر حمایت، ایمرجنسی ریسکیو1122 آفیسر امجد خان، تحصیلداران، سب انسپکٹر محمد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اے ڈی سی جنرل زمین خان نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے ہر قسم کی اقدمات اٹھائیں جائیں۔ اے ڈی سی نے کہا کہ بلخصوص دکاندار حضرات کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں