باجوڑ،پولیس اور ایف سی کے مشترکہ کارروائی سے باجوڑ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

جمعرات 2 جولائی 2020 19:10

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پولیس اور ایف سی کے مشترکہ کارروائی سے باجوڑ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منڑو جنگل ٹاپ میں نصب شدہ 12عدد اینٹی پرسنل مائینز برآمد کر کے ناکارہ بنا دیں۔ حکام کے مطابق تحصیل نواگء منڑو جنگل ٹاپ میں نامعلوم افراد کیطرف سے 12 عدد اینٹی پرسنل مائینز بچھائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس اور ایف سی کو نصب شدہ اینٹی پرسنل مائینر کے بارے اطلاع ملی جس پر ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق کی خصوصی ہدایت پر بم ڈسپوزل سکوارڈ کے انچارج ASI احسان اللّٰہ ہمراہ اپنی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایف سی ( باجوڑ سکاؤٹس) کے ھمراہ قریبی علاقے کی ٹیکنیکل آلات کے ذریعے چیکنگ کر کے تمام 12 اینٹی پرسنل مائینز کو بلاسٹ کر کے تلف کیا۔ اور دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں