باجوڑ میں افغان سرحد سے فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

جمعہ 17 جولائی 2020 15:16

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) پاکستان اور افغانستان کے قریبی علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شامل ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں جہاں سے ان کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں