باجوڑ، لشکر کے شرکاء پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سلارزئی قبائل کاگرینڈ جرگہ

جمعہ 7 اگست 2020 16:36

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) علاقہ سلارزو میں گذشتہ روز لشکر کے شرکاء پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سلارزئی قبائل کاگرینڈ جرگہ لکو خوڑ میں منعقد ہوا۔ قبائلی رسم ورواج کے مطابق ایک بڑا جرگہ منعقدہوا جس میں سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان، مولاناوحیدگل امیرجماعت اسلامی ضلع باجوڑ، ملک سلطان زیب چیف آف لرکلے ماموند اور حاجی گل کریم خان سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ سلارزئی قبائل کے درجنوں مشران اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جرگہ میں مطالبہ کیا گیا کہ اجرتی قاتل جس نے فائرنگ کرکے لشکر میں شامل بندوں کو قتل کیا اس کو لشکر کے سابقہ روایات کے مطابق سزا دی جائی اور اس کا گھر مسمار کیا جائے۔علاقے میں جتنے بھی ٹارگٹ گلنگ ہورہی ہے اس کا سد باب کیا جائے اور اس میں شامل لوگوں کو قبائلی رسم ورواج کے مطابق کڑی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

جو لوگ اس طرح قتل وغارت میں شامل ہیں ان کو گرفتار کرکے قوم کے سامنے ان کو سزا دیا جائے، اور ان کے باقی ماندہ لوگوں کو لشکر کے حوالہ کیا جائے تاکہ وہ علاقہ بدر کیا جائے۔

سلارزئی قبائل کی جانب سے سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان،مولاناوحیدگل امیرجماعت اسلامی ضلع باجوڑ، ملک سلطان زیب چیف آف لرکلے ماموند اور حاجی گل کریم خان سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے بعد ازاں متہ شاہ چیک پوسٹ کے مقام پر ڈی سی باجوڑاور ڈی پی او باجوڑ کی سربراہی میں سرکاری وفد سے ملاقات کی۔ ڈی سی باجوڑ اور ڈی پی او باجوڑ کی جانب سے قاتلوں کیخلاف کارروائی کرنے کے یقین دہانی کے بعد سلارزئی قومی لشکر نے 15 اگست تک پرامن رہنے کا اعلان کیا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں