ڈی سی کی متعلقہ افسران کو اشیائ خوردنوش کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:15

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ضلعی حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں اشیائ خوردنوش کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ یہ ہدایت انھوں نے ضلعی حکام کے ایک اجلاس سے خطاب میں دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سہیل عزیز، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم، اسسٹنٹ کمشنر ناواگء حبیب اللہ وزیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو عجم خان آفریدی اور تحصیلدار نے شرکت کی۔

ڈی سی باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کو ضلع باجوڑ افسران سے مارکیٹ میں سستے گھی، چینی اور سرکاری آٹا کی سپلائی، سمیت دیگر اشیائ کے نرخوں اور عام مارکیٹ میں فراہمی بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی- ڈپٹی کمشنر نے افسران کو نرخ استحکام میں رکھنے اور سپلائی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی-

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں