جمعیت علمائے اسلام تحصیل واڑہ ماموند کے نئے کابینہ کا اعلان

پیر 16 نومبر 2020 14:23

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام تحصیل واڑہ ماموند کے نئے کابینہ کا اعلان ۔امیر تحصیل واڑہ ماموند مولانا شمس الزمان نے نئے کابینہ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑمیں جے یو آئی تحصیل واڑہ ماموند کے صدر مولانا شمس الزمان نے جنرل سیکرٹری مولانا حیات اللہ کے ساتھ مشورے سے تحصیل واڑہ ماموند کے لئے نئے کابینہ کا اعلان کیا جس کے مطابق مولانا فضل مالک نائب صدر اول، حافظ محمد الیاس نائب صدردوم، گلزارعلی امیرنائب صدر سوم، نائب اول جنرل سیکرٹری مولانا شیرمحمد، نائب دوم مولاناتاج محمد، سیکرٹری اطلاعات نذیرمحمد، سالار مولانا تاج محمد خاکسار نائب مولانا محمد واقف، سوشل میڈیا ایڈوائزرمفتی شفیع اللہ، ناظم مالیات مولانا نعمت خان جبکہ ان کے ساتھ معاون مولانا عمران الدین کو مقرر کردیا،امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل واڑہ ماموند مولانا شمس الزمان نے ہدایات جاری کے کہ تمام افراد اپنے ذمہ داریوں کو ملحوظ نظر رکھ کرکے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے پیغام اور جمعیت کے نصب العین کو عوام الناس تک پہنچائے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں