باجوڑ ،انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی

جمعہ 11 دسمبر 2020 15:50

ْباجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2020ء) باجوڑ میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔محکمہ قانون ، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے احکامات کی روشنی میں ضلع باجوڑ میں انسانی حقو ق کی صورتحال کے نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے دفتر سے جاری ہونیوالے پریس ریلیز کے مطابق ضلع میں انسانی حقوق کے صورتحال کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر باجوڑ ہونگے جبکہ کمیٹی کے سیکرٹری ضلع باجوڑ کے سوشل ویلفیئرآفیسر ہونگے ۔ دیگر ممبران میں سپرنٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن (ایس پی) ، سپرنٹنڈنٹ جیل باجوڑ ، ضلعی ایجوکیشن آفیسر ، ضلعی ہیلتھ آفیسر ،ملک مظاہر شاہ ، حاجی لعلی شاہ آف خار اور سماجی کارکن ریحان زیب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمیٹی کے ذمہ داریاں ذیل ہیں جن میں ضلع باجوڑ میں انسانی حقوق کی مجموعی صورتحا ل کی نگرانی کرنا ، ضلع میں انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی تحقیقات کرنا ، قیدیو ں کے انسانی حقوق کی نگرانی کیلئے جیلوں کا دورہ کرنا ،شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کا اندازہ کرنے کے لئے ہسپتال کا دورہ کرنا ، تشدد کی شکایات کی وصولی پر پولیس اسٹیشنز کا دورہ کرنا ، انسانی حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے دورے کرنا ، یتیم خانوں اور شیلٹرہومز کے دورے کرنا ، متعلقہ اداروں کے ذریعہ انسانی حقوق پامال ہونے والے متاثرین کے ازالہ کیلئے مقدمات کی نشاندہی اور ان کی سفارش کرنا ، مقامی لوگوں کو انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ ،انسانی حقوق کے ایکشن پلان کے تحت قائم ہونیوالے قومی اور صوبائی ٹاسک فورس کو ضلع کے انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق معلومات ،دستاویزات اور وقتاًًفوقتاًً رپورٹس ارسال کر نا شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں