باجوڑ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کا نادرا اور پاسپورٹ آفس کا دورہ ،ڈپٹی

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:11

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال کے ہمراہ نادرا اور پاسپورٹ آفس کا دورہ ،ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کہ بغیر تمام افراد کا سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

اسلیئے تمام افراد خود کو پہلے ویکسین لگوائیں ۔ تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اور ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے نادرا ، اور پاسپورٹ آفس کا بھی دورہ کیاڈپٹی کمشنر باجوڑ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کو فوری حل کے لیے نادرا اور پاسپورٹ آفس کے منیجر کو احکامات جاری کئےڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سول کالونی کے مین گیٹ پر ویکسینیشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے سول کالونی آتے وقت پہلے ویکسین لگوائیں ۔ہمارا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خود کو اور خاندان کے افراد کو اس مرض سے بچانے کیلئے ضلع انتظامیہ ک ساتھ دے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں