باجوڑ، حکومت قبایلی ا اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، صوبا ئی وزیر انور زیب خان

بدھ 2 فروری 2022 14:45

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2022ء) صوبا ئی  وزیر عشر     ذکوا ۃ اور سماجی بہو د  انور  زیب خان نے کہا کہ حکومت قبایلی ا اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں صوبا ئی  وزیر  انور  زیب خان  نے  ان خیالات کا اظہار یہاں باجوڑ میں مختلف ترقیاتی محکموں کے حکام کے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس جس کی صدارت  صوبا ئی  وزیر  انور  زیب خان نے کی  جس میں ضلع کے تمام ترقیاتی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ترقیاتی محکموں کے سربراہان نے صوبا ئی  وزیر  انور  زیب خان کو محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے بارے میں  بتایا ۔  اس موقع پر انور زیب خان نے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کریں تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم ہوسکے   . انھوں نے  کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کویئ سمجھو تہ نہیں کیا جائےگا  ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں