ضلع باجوڑ میں ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل
سابقہ فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں میں امن قائم ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے آئین کی پچیسویں ترمیم کے تحت اضلاع کا درجہ دے کر خیبر پختوانخواہ میں ضم کر دیا. ضم ہونے کے بعد ان اضلاع میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے.
ذیشان حیدر بدھ 27 جولائی 2022 15:33
(جاری ہے)
اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں بہت ہی کم عرصہ میں سکولوں, چھوٹے ہسپتالوں, ڈسپنسریوں, ہیلتھ سینٹرز, صاف پانی کی فراہمی, انفراسٹرکچر اور مواصلات سمیت بڑی تعداد میں دیگر اہم پراجیکٹس نا صرف مکمل کر لئے بلکہ کئ پراجیکٹس پر کام جاری ہے.
ضلع باجوڑ کے دور دراز علاقوں چارمنگ, کلپانی, مسلم باغ, سالارزئ, تبائ, ڈھیراکئ سمیت دیگرعلاقوں میں مکمل کئے جانے والے سکولوں (جن میں نئے تعمیر کئے گئے سکول اور پہلے سے تعمیر شدہ سکولوں کی ازسرنو تعمیر شامل ہے) کی تعداد 44 ہے جن میں لڑکوں اور لڑکیوں کے پرائمری اور مڈل سکول شامل ہیں. اسی طرح سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور ناصرف نئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز تعمیر کئے گئے ہیں بلکہ پہلے سے موجود چھوٹے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی ازسرنو تعمیر بھی جاری ہے. ضلع باجوڑ کے علاقوں قذافی, خار, منڈال, کگا اور مینہ سمیت دیگر علاقوں میں اب تک 11 کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز, چھوٹے ہسپتال اور بیسک ہیلتھ یونٹس قائم کئے جا چکے ہیں. جن سے ضلع باجوڑ کی عوام مستفید ہو رہی ہے. سیکیورٹی فورسز نے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر واٹر سپلائ سکیمیں شروع کیں. ضلع باجوڑ کے دوردراز علاقوں میں اب تک صاف پانی کی فراہمی کے 68 پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں. اور صاف پانی کی فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے سیکیورٹی فورسز نے سولر سسٹم بھی لگائے ہیں. سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں مواصلات کے نظام کو موثر بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر بڑی اور چھوٹی سڑکوں کی تعمیر ناصرف مکمل کر لی بلکہ کئ علاقوں میں اس پر تیزی سے کام جاری ہے. تاکہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رہ سکے. اسکے ساتھ ساتھ دیگر اہم کمینٹی بیسڈ پراجیکٹس کے ذریعے ضلع باجوڑ میں مسجدوں, بس سٹینڈز, مارکیٹوں سمیت دیگر پراجیکٹس پر بھی کام جاری ہے. سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ضلع باجوڑ ترقی کی نئ منزلوں کی جانب رواں دواں ہے. وہ وقت دور نہیں جب یہ ضلع بھی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا.باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
باجوڑ میں پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ
باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5 اہلکار شہید‘ 10 زخمی
باجوڑ میں جے یو آئی امیدوار کی گاڑی کے قریب بم دھماکا
ملک کا وہ حلقہ جہاں پہلی مرتبہ ایک خاتون بھی الیکشن لڑے گی
باجوڑ میں زور دار دھماکے کی اطلاعات
باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن‘ 4 دہشت گرد جہنم واصل‘ 1 جوان شہید
ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے
باجوڑ خودکش دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی
فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے باجوڑ دھماکے کی انکوائری کا مطالبہ کردیا
باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق
سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر کارندوں سمیت ہلاک
پنکچر کی دکان پر 7 سالہ بچے میں پریشر کے ذریعے ہوا بھر دی گئی
باجوڑ ایجنسی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی