باجوڑ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر‘ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

پیر 27 اگست 2018 13:33

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری باجوڑ سپورٹس فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچ گیا ‘ڈائریکٹر آف سپورٹس قبائلی اضلاع کے زیر انتظام ضلع باجوڑ میں پانچ دن سے سپورٹس فیسٹیول جاری تھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر کے مطابق سپورٹس فیسٹیول میں باجوڑ کی 13گیمز کے 950کھلاڑیوں نے شرکت کی‘ جن میں تمام کھلاڑیوں میں سپورٹس کیٹس اور نقد کیش سمیت انعامات تقسیم کیے گئے‘ کرکٹ میں سکندر نے پہلی پوزیشن حاصل کی‘جس کو نقد 15000روپے سمیت وردی اور ٹرافی دی گئی‘ دوسرے نمبر پر آنے والے شائن سٹار کو نقد 10ہزار روپے ‘کیٹس اورٹرافی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں