باجوڑسپورٹس کمپلکس کو ایک ماڈل کمپلکس بنایا جائیگا‘ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداللہ شاہ

پیر 15 فروری 2021 17:02

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2021ء) باجوڑسپورٹس کمپلکس کو ایک ماڈل کمپلکس بنایا جائیگا ۔ اس میں ہاکی کیلئے آسٹروٹرف کی منظوری مل چکی ہے ۔جبکہ چالیس کمروں پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ پلیئرز ہاسٹل بھی تعمیر کیاجائیگا ۔ جس پر مجموعی طورپر 34کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے دورہ باجوڑ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ماموند سپورٹس کمپلکس پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ تیز ترترقی پروگرام (اے آئی پی ) کے تحت ایک اور اعلیٰ معیار کا سٹیڈیم بھی بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا دورہ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہورہاہے ۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومت کے پالیسی کے تحت بھی اور 1000ہزار سپورٹس سکیم کے تحت بھی باجوڑ کو ان کا حق دیا جائیگا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے تمام تعمیراتی سکیموں کا معائنہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی نے انکو باجوڑ میں کھیلوں کے سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات ایس ڈی او سلطان زیب بھی موجود تھے ۔

انہوں نے ڈائریکٹرسپورٹس کو یقین دلایا کہ تمام سکیمیں بروقت مکمل کرینگے ۔بعد میں اُنہوں نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021کا افتتاح کیا اور کہا کہ انشاء اللہ اسی طرح کے مزید مقابلے منعقد کرائیں گے ۔ اس موقع پر 177ونگ کمانڈر کرنل اختر عباس ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم ، متعلقہ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔ ڈائریکٹر سپورٹس عبداللہ شاہ نے ڈی سی باجوڑ سے بھی ملاقات کی اور مل جل کر کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرینگے ۔باجوڑ کے سیاسی ، سماجی اور خاص کر نوجوان نسل نے ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع کا چارج سنبھالنے کے بعد دورہ باجوڑ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے کی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں