خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 فروری 2022 11:32

خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2022ء) سپورٹس فیسٹول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی پانچ سو سے زیادہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.  اس سلسلے میں افتتاحی تقریب باجوڑ میں منعقد ہوئی.

(جاری ہے)



جس میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی.

افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا.

جبکہ مختلف سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے. اس موقع پر آئے ہوئے تماشائیوں نے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت افزا فیسٹول منعقد کروانے پر وہ ان اداروں کے شکر گزار ہیں. پاکستان سپورٹس فیسٹول مشترکہ طور پر باجوڑ, مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک کھیلا جائے گا.

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں