بنوں،میر علی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ،

حوالدار شہید ایک اہلکار زخمی

منگل 17 جولائی 2018 15:40

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) میر علی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، حوالدار شہید ایک اہلکار زخمی ہو گیا ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقہ کم سروبی میں رزمک روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی مامول کی گشت پر تھی کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس میں حوالدار عزیزالرحمن شہید ہوگئے جبکہ سپاہی محمد اجمل زخمی ہوگیا دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے سکیورٹی فورسز کے جوان جیپ میں جا رہے تھے کہ نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کے اوپر ریموٹ کنٹرول بارودی موادپہلے ہی نصب کیا تھا جو مواد پھٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دی۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں