ملتان میں جلسے سے قبل عمران خان کے پینافلکس پر سیاہی پھینک دی گئی

عمران خان کل بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعہ 20 جولائی 2018 15:08

ملتان میں جلسے سے قبل عمران خان کے پینافلکس پر سیاہی پھینک دی گئی
ملتان/بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) ملتان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تصاویر کے پینافلکس پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک جبکہ عمران خان(ہفتہ) کو بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملتان میں تحریک انصاف کے پاور شو کے قبل قاسم باغ اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم افراد نے عمران خان کے پینا فلکس پر سیاہی پھینک دی جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے دیگر جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کی اس کے علاوہ عمران خان آج ہفتہ کو بنوں کے حلقہ قومی اسمبلی 35 سے جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور کارکنوں کا لہو گرمائیں گے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں