بنوں پریڈ گرائونڈ میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پُر وقار تقریب

سکول بچوں نے ملی نغمے اور مختلف اقوام کے لباسوں اورروایات پر مشتمل خاکے پیش کئے

منگل 14 اگست 2018 21:53

بنوں پریڈ گرائونڈ میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پُر وقار تقریب
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) بنوں پریڈ گرائونڈ میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور مختلف اقوام کے لباسوں اورروایات پر مشتمل خاکے پیش کئے گزشتہ روز ملک بھر کی طرح بنوں کینٹ کے پریڈ گرائونڈ میں بھی کرنل حنیف کی قیادت میں جشن آزادی کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں فوجی افسران ،جوانوں ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں ،اپیکس سسٹم سکول اینڈ کالج بنوں سمیت کئی سکولوں کے طلباء ،اساتذہ اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر فوجی افسران اور جوانوں نے قومی ترانے پر سلامی دی اور طلباء و طالبات نے سٹیج پر ملی نغمے اور تقاریر ملک کے چاروں صوبائی کے روایتی انداز میں تمام اقوام کے لباسوں میں ملبوس طلبہ نے خاکے پیش کئے کرنل حنیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں سے ملا ہے اس لئے پاک فوج کے جوان اس مٹی کے تقدس اور تحفظ پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے پاک فوج ملک کی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی بلکہ اپنے دشمنوں کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی پاک فوج کے جوانوں نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ اس ملک کے آخری دشمن کے خاتمے تک وہ چھین سے نہیں بیٹھے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایک بہت بڑی لہر کو ہم نے عوام کے ساتھ مل کر شکست دے دی ہے اور اب اندھیروں کو ختم کرکے روشنی کا دور پھیل گیا ہے جس میں امن وامان قائم ہو گیا ہے اور نئی نسل آزادی کے ساتھ تعلیم سمیت تمام سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے پریڈ گرائونڈ میں پاک فوج کی گاڑیوں اور اسلحہ کے سٹال لگائے گئے تھے جس کا شرکاء کا دورہ کرایا گیا ہے بچے اور جوان خوب لطف اندوز ہوئے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں