راولپنڈی میں تحریک لبیک کی شبے میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیور کو رہا کردیا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:18

راولپنڈی میں تحریک لبیک کی شبے میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیور کو رہا کردیا گیا
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی میں تحریک لبیک کی شبے میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیور کو رہا کردیا گیا تین ہفتے قبل افسر زمان ولد گل خان سکنہ آمندی بنوں کو تھانہ پیر بادائی راولپنڈی کی پولیس نے گرفتار کرکے ٹیکسی بھی تحویل میں لی تھی ایس ایس پی راولپنڈی اور متعلقہ تھانہ پولیس نے ان کی کلیئرنس دی تھی لیکن راولپنڈی انتظامیہ نے ان کی رہائی روک دی تھی ایک ہفتے قبل ان کی بیوی بچوں نے احتجاج پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا گزشتہ شب ان کو رہا کر دیا گیا اور گھر آگئے خاندان والوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں