بنوں ، منیر شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے قومی جرگہ کا انعقاد

اتوار 20 جنوری 2019 18:30

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) علاقہ خوجڑی کے مشران،سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے تھانہ غوریوالہ کی حددو میںگزشتہ روز قتل ہونے والے منیر شاہ ولد نصیب سکنہ خوجڑی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قومی جرگہ منعقد کیا جس میں ڈی ایس پی سرکل سردار خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسلر اور چیف آف خوجڑی ملک شیروز خان ،جماعت اسلامی کے اختر علی شاہ،تیلیدار خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ علاقہ خوجڑی میں قتل کی یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے پولیس اپنی طرف سے کوشش کررہی ہے لیکن اگر قوم مایوس ہوئی تو سڑکوں پر نکلے گی اور پولیس کے خلاف احتجاج سے بھی گریز نہیں کرے گی منیر شاہ کے قتل پر قوم میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے کیونکہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور پولیس اس سلسلے میں مشکوک افراد کو گرفتار بھی کرچکی ہے اگر قوم مایوس ہوئی تو خود راست اقدام پر مجبور ہوں گے اس موقع پر تین اقوام پر مشتمل کمیٹی نے اس معاملے کو انجام تک پہنچانے کیلئے ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان کو سربراہ بناکر قوموں کی طرف سے پگڑی باندھی جبکہ ڈی ایس پی سردار خان نے قوم کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان جلد گرفتار ہوں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں