بنوں پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 3اشتہاریوں سمیت 4مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 20 جنوری 2019 19:00

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) بنوں پولیس نے جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک کرتے ہوئے 3اشتہاریوں سمیت 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر خالد عثمان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیل ارشد اللہ خان نے بھاری نفری کے ہمراہ اپنی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جس کے نتیجے میں 3 اشتہاری ملزمان سمیت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 2کلاشنکوف،2کالاکوف،1رپیٹر 12 بور،3 پستول 30 بور، 31 میگزین اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کارتوس برآمد کئے گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں