ٰبنوں کے ثقافت اُجاگر کرنے اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے دو روزہ رنگا رنگ سپرنگ فیسٹول کا افتتاح

بدھ 20 مارچ 2019 20:06

! بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس اف سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام بنوں کے ثقافت اُجاگر کرنے اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے دو روزہ رنگا رنگ سپرنگ فیسٹول کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیافیسٹول میںمقامی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات و سوغات کی نمائشی سٹالیں ،روایتی کلچرل اُتڑ پیش کیا گی میگا فیسٹول کے انتظامات وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے صدر دران خان درانی کے سربراہی میں ہوئے جبکہ اس موقع پر ہیڈ آف سوسائٹی ا، کاشف خان کاشی ، انجینئر ہارون سورانی سینئر نائب صدر ملک فواد خان مروت ،نائب صدر سلمان خان بنوزائی ،ڈپٹی سیکرٹری محمد فواد مالک احمد خان سورانی،سمیت دیگر طلباء رہنما بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے فیسٹول کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل میں ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ملک شکیل خان ، ڈائریکٹراوریک ڈاکٹر اورنگزیب خان ، ڈائریکٹرآئی ٹی ناصر گل، اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی کے خصوصی معائون سینان دُرانی ایڈوکیٹ ، ڈائریکٹر اپیکس سکول سسٹم ملک نیازعلی خان بھی موجود تھے تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے اپنا منفرد تاریخی مقام رکھتاہے جو ہزاروں سال پر محیط تاریخی حیثیت کے حامل ہے میگاسپرنگ فیسٹو ل کا مقصد طلبہ کو یہاں کے تاریخ ثقافت سے روشناس کرانا ہے بنوں یونیورسٹی کی طرف سے اس قسم کے پروگرامات سے ایک اچھا پیغام دنیا کو جارہا ہے بنوں یونیورسٹی جس طرح تعلیم کے میدان میں اپنا مقام بنا رہی ہے اس طرح دنیا بھر میں خصوصاً ملک کے اندر طلبہ کیلئے تربیتی پروگرامات اور ثقافتی پروگرامات کا انعقاد کرکے ایک نام پیدا کررہی ہے بنوں یونیورسٹی کی مسلسل جد وجہد اور کاوشوں سے مختلف شعبوں میں بہتر انداز سے اصلاحات ہوئیں اور تاریخ میں پہلی بار ہزاروں کی تعداد میں طلباء وطالبات نے بنوں یونیورسٹی کا رخ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلبہ اور والدین کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر پیر سید عابد علی شاہ اور اُن کی ٹیم پر اعتماد ہے مختصر عرصے میں یونیورسٹی میں قومی سطح پر کانفرنسز سیمینارز اور ترقیاتی منصوبے کی تکمیل ایک اچھی روایت ہے قبل ازیں سپرنگ فیسٹول کی تقریب کے آغازمیں قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد طلبہ نے روائتی آتنڑ سے پروگرام کو گرمائے رکھا جبکہ طلبہ نے نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں