۷ بنوں، پی پی پی بنوں کا بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرنے پر نیب کے خلاف پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

3 نیب ادارہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ باری کی نیب کو انتقامی سیاست کیلئے استعمال ہونے والا جانبدار ادارہ قرار دیا

بدھ 20 مارچ 2019 20:06

- بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پی پی پی بنوں کا بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرنے پر نیب کے خلاف پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، نیب ادارہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ باری کی نیب کو انتقامی سیاست کیلئے استعمال ہونے والا جانبدار ادارہ قرار دیا بلاول بھٹو کو عدالت بلانے کی شدید مذمت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے ضلعی ملک اشفاق خان ،پی وائی او کے ضلعی صدر ناظم شاہ زیب خان، پیپلز لیبربیورو کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سیلانی شاہ ،ضلعی سینئر نائب صدر ملک ادریس خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈوکیٹ ، پی ایل ایف کے صدر محمد ابراہیم خان ایڈوکیٹ ،پیپلز لیبر بیور و کے صدر رمضان بابر ، پی وائی او کے ڈویژنل صدر عاطف الرحمن خٹک ، آیاز علی شاہ ، ظہور خان ،سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ ، اکرام اللہ اور یعقوب ماما نے کہا کہ نیب کا ادارہ اپنی اہمیت اور جانبداری کھو چکا ہے اور اس کو سیاسی انتقام لینے کا ادارہ بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دامن صاف ہے وہ کبھی اقتدار میں نہیں رہا کسی کی ایماء پر اُنہیں طلب کرنا نین نے خود کو مشکوک بنا دیا ہے نیب اس کا کچھ نہیں بیگاڑ سکتا لیکن نیب نے ان کو بلا کر خود کو داغدار بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام کرپٹ لوگ پی ٹی ائی میں جمع ہو چکے ہیں کوئی نیب سے پوچھے پی ٹی ائی کے کتنے ارکان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے مقررین نے وفاقی وزراء شیخ رشید اور فواد چوہدری کے بیانات کی شدید مذمت کی اور ان کو پاکستان کے سب سے بڑے لوٹے قرار دیئے اگر بلاول بھٹو زرداری کو کچھ ہوا تو یہ لوگ ہی قاتل ہونگے پی پی پی شہیدوں کی جماعت ہے پی پی پی کو ایسا طبقہ ختم نہیں کرسکا جو خود کو سب سے طاقتور سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کا عمران خان اور اس کا چوں چوں کا مربہ حکومت کیا ختم کرے گی ہم ایسے متنازعہ احتساب کی مخالفت کرتے رہیں گے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بلاول بھٹو زرداری کو بے قصور اور نادان قرار دے چکے ہیں تو پھر کس صورت نیب اُنہیں طلب کرتی ہے اس موقع پر نیب کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور بلاول بھٹو کا یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ جیالوں کے فوج کے سردار ہیں ان کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں