ؑ بنوں کے سرکاری سینٹنیل ماڈل سکول کی طالبا ت کو وظیفے کی مد میں 26لاکھ 83ہزار800روپے تقسیم

بدھ 20 مارچ 2019 20:06

ب*بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) بنوں کے سرکاری سینٹنیل ماڈل سکول کی طالبا ت کو وظیفے کی مد میں 26لاکھ 83ہزار800روپے تقسیم کئے گئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر 6ماہ بعد سرکاری سکولوں کی طالبات کو جن میں مڈل اور ہائی سکول شامل ہیں وظیفہ دیا جاتا ہے ۔ نویں اور دسویں کی طالبات کو 3ہزار روپے جبکہ چھٹی سے لیکر اٹھویں جماعت کی طالبات کو 1200روپے دیے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جی پی او سٹاف کی جانب سے تمام سرکاری طالبات کو باپ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی منی آرڈر کیساتھ لف ہونے اور تسلی کے بعد رقم حوالے کی جاتی ہے ۔ جو طالبات بیماری یا کسی دیگر مصروفیات کی بنا پر سکول نہ آسکیں تو انہیں انکا وظیفہ بذریعہ منی آرڈر انکے گھروں تک پہنچایا جاتا ہے بغیر کسی تفریق کے وظیفے کی یہ رقم طالبات میں تقسیم کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں