بنوں،منڈان گیٹ کے قریب گودام کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے

اتوار 24 مارچ 2019 19:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) منڈان گیٹ کے قریب گودام کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈان گیٹ کے قریب جماعت اسلامی کے دفتر سامنے بیکری گودام کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں دو افراد نیاز علی خان عرف گڑ اور مستری خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا واضح رہے کہ مذکورہ چھت پر کام جاری تھا کہ اس دوران اچانک حادثے ہو گیا اور چھت منہدم ہوگئی متعلقہ پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور جگہ کا جائزہ لیا انہوں نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں