وزیر اعظم عمران خان نے قرضہ نہیں لیا تھا بلکہ قرضہ عمران خان ادا کررہاہے ‘شوکت یوسفزئی

عمران خان کی حکومت آنے کے بعد بیرونی دنیا کا ہر ایک ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کر سکیں‘صوبائی وزیر اطلاعات

پیر 25 مارچ 2019 14:58

وزیر اعظم عمران خان نے قرضہ نہیں لیا تھا بلکہ قرضہ عمران خان ادا کررہاہے ‘شوکت یوسفزئی
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) خیبر پختوبخوا حکومت کے اطلاعات وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قرضہ نہیں لیا تھا بلکہ قرضہ عمران خان ادا کررہاہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے قبل ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا اب عمران خان کی حکومت آنے کے بعد بیرونی دنیا کا ہر ایک ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کر سکیں امریکی قیادت بھی پاکستان لیڈرشپ کیساتھ ملنے اور ملاقات کی خواہش مند ہے اُنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اندوہناک واقعات میں خیبر پختونخوا کی بہادر پولیس اور پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا اور جان پر کھیل کر عوم کی حفاظت کیلئے قربانی دی اس جنگ میں عوام کی قربانیاں قابل ذکر ہیں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے لیکن ایک ہسپتال نہیں بنایا بلکہ صرف کرپشن کو ترجیح دیتے ہوئے ملکی خزانا لوٹاجیل سے ڈرتے ہیں تو تیس ارب روپے واپس کریں ہم پاکستان پیپلز پارٹی کا ذکر کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نہیں پوچھ رہے بلکہ آصف زداری نیب کو جواب دیں جس میں ملک کرپشن ہوگا وہ ملک ترقی نہیں کرے گا اس موقع پر اُنہوں نے بنوں پریس کلب کے صدر محمد عالم خان اور کابینہ سے حلف لیا اور کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پورے صوبے میں میڈیا کالونی بنائیں خیبر پختونخوا حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ہر سال انشاء اللہ بنوں پریس کلب کو دس لاکھ کا گرانٹ دینے کیلئے بھر پور کوشش کروں گاتقریب میں کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق ، ڈی آ ئی جی بنوں ڈویژن محمد عبداللہ خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی سمیت ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں