بنوں،ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے ہویدمشر خان چوک تا ککی کشادہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:15

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے 2کروڑ24لاکھ57ہزار روپے کی لاگت سے منظور شدہ ہویدمشر خان چوک تا ککی کشادہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ایکسن سی اینڈ ڈبلیو ہمراز خان،ایس ڈی او امیر اللہ،ڈسٹرکٹ ممبر ممہ خیل طاہر خان،ڈی ایس پی سردار خان،ایس ایچ او تھانہ ہوید رحمت اللہ خان اور علاقہ کے مشران کی کثیر تعداد موجود تھی اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ جہاں بنوں سے تبادلے پر اداسی ہے تو وہاں خوشی بھی ہے کہ بنوں سے عزت اور محبتیں سمیٹ کر جارہا ہوں بنوں کے عوام کی جانب سے ملنے والی محبت نے مجھے رلادیا ہے لیکن تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں بنوں میں میرا کوئی رشتہ دار نہیں کوئی بھائی،یا چچازاد یا والد نہیں لیکن بنوں کے عوام نے جو عزت دی اور جو محبت کی اس سے مجھے بھائی یا کسی بھی رشتہ دار کی کمی محوس نہیں ہوئی ہے اور کوہاٹ کو میں اپنا دوسرا گھر کہتا تھا لیکن بنوں کو میں اپنا پہلا گھر کہوں گا انہوں نے کہا کہ بنوں میں تمام سرکاری سکولں میں کمروں کی مرمت کیلئے فی کمرہ 12ہزار روپے سی15ہزار روپے کے حساب سے 6کروڑ روپے مختص کئے ہیں جبکہ حسن خیل خیراکی سکول میں کمرے کی تعمیر اور کمروں کی مرمت کیلئی8لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہوید مشر چوک تا ککی سڑک کی منظور کیلئے ہمایون خان نے مجھ سے ایک سال دن رات رابطے کئے اور یہ ہمایون خان کا اپنے علاقہ کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جبکہ سڑک کے دونوں کنارے کنکریٹ والی ڈرین بھی تعمیر کی جائیگی اور جو سڑکیں اندرون شہر تعمیر کی گئی ہیں یہ سڑک بھی اسی معیار کے مطابق تعمیر کی جائیگی انہوں نے کہا کہ بنوں میں تجاوزات کے خلاف اپریشن اور بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے سرکاری ملازمین اور آفسران پر دبائو بھی ڈالا لیکن کسی کے خلاف بھی قلم کے ذریعے کاروائی نہیں کی پھر بھی اگر میری وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو اس پر میں معافی چاہتا ہوں تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان،امیر محمد خان،زاہد ایڈوکیٹ،ملک شاہسوار خان ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیاعلاقہ کے عمائدین نے بنوں میں رکارڈ ترقیاتی کاموں پر ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نہ بنوں میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں وہ نہ تو اس سے پہلے کسی سیاسی نمائندے نے کئے ہیں اور نہ ہی کسی سرکاری آفیسر نے کئے ہیں اورنہ ہی آئندہ کوئی کرسکے گا قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کا مشر خان چوک پہنچنے پر علاقہ کے معززین نے ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پھولوں کے ہار پہنائے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں