صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور وانسانی حقوق سلطان محمد کا دورہ بنوں،

ٹیلیفون ایکسچینج تا ایس ایم روچہ 10کلومیٹر سڑک، دو بڑے پلوں کے تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا

جمعرات 25 اپریل 2019 22:25

ْبنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) صوبائی وزیر قانون ،پارلیمانی امور وانسانی حقوق سلطان محمد نے ایک روزہ دورہ بنوں کے موقع پر ٹیلیفون ایکسچینج تا ایس ایم روچہ 10کلومیٹر سڑک اور دو بڑے پلوں کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان،کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق،ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن،ضلعی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر ملک گلباز خان،ملک ازمر علی خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہدایت اللہ،اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر پیائو خان،ایس ڈی او نور زیب خان،انصاف یوتھ ونگ کے رہنمائوں شب نیاز خان،سمیع وزیر ودیگر مشران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سلطان محمد اور کمشنر بنوں عادل صدیق نے اس موقع پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے اس موقع پر صوبائی وزیر کو محکمہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے منظور شدہ دس کلومیٹر سڑک اور8کروڑ روپے کی لاگت سے خیسور ریور پر دو پلوں کی تعمیر بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ ملک شاہ محمد خان نے 2004سے زیر تعمیر گورنمنٹ ڈگری کالج بکاخیل کو جلد مکمل کرکے طلباء کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے عوام کے مفاد میں متعلقہ محکموں کو جلد از جلد کالج کا کام مکمل کرکے اسے چالو کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے صوبائی وزیر قانون کو منظور شدہ کیڈٹ کالج بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی اور صوبائی وزیر قانون نے کیڈٹ کالج کی منظوری کو نہ صرف بنوں بلکہ شمالی وزیرستان کے لاکھوں قبائلی عوام کیلئے بھی ایک خوبصورت قرار دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں گورنمنٹ ڈگری کالج بکاخیل کیمپ پہنچنے پر قبائلی عمائدین نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہناکر خوش آمدید کہا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں