بنوں، فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی

ہفتہ 18 مئی 2019 18:35

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع نصری خیل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا جس کی ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے دوسرا واقعہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں اتفاقیہ پستول چل جانے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ اسی طرح تیسرا واقعہ تھانہ میریان کی حدود میں دو گروپوں کے مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے آخری اطلاعات تک ان تینوں واقعے کی رپورٹ درج کی جارہی ہیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں