ایک سال کیلئے نیشنل پریس کلب بنوںکی کابینہ تشکیل

اتوار 19 مئی 2019 18:25

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ورکنگ یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ نے ایک سال کیلئے نیشنل پریس کلب بنوںکی کابینہ تشکیل دے دی صدر گوہر وزیر جبکہ جنرل سیکرٹری عامر خان منتخب ہوگئے نیشنل پریس کلب بنوںمیں ورکنگ یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ورکنگ یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد وسیم خان اور جنرل سیکرٹر ی روفان خان بھی موجود تھے اُنہوںنے باقاعدہ طور پر کابینہ کے مشورے کے بعدایک سال کیلئے نیشنل پریس کلب بنوںکی کابینہ تشکیل دے دی سر پرست اعلیٰ میر محمد خان، صدر گوہر وزیر جبکہ جنرل سیکرٹری عامر خان منتخب ہوگئے اسی طرح سینئر نائب صدر ہدایت اللہ خان ،نائب صدر رفعت اللہ قریشی ،جوائنٹ سیکرٹری روفان خان،سیکرٹری اطلاعات قاسم احمد اور آفس سیکرٹری آفتاب خان منتخب ہوگئے نومنتخب عہدیداروںنے عزم کیا کہ صحافیوں کے فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور بنوں قوم کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے ان کی محرومیوں کاازالہ قلم کے ذریعے کریں گے اُن کا مزید کہناتھا کہ صحافیوں کے صحت کارڈ اورمیڈیاکالونی میں محروم صحافیوں کے نام شامل کرنے تک تگ ودو جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں