sبنوں ، غوریوالہ میں خونی تصادم کے نتیجے میں تین افراد قتل

اتوار 19 مئی 2019 21:16

Yبنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) بنوں کے علاقہ غوریوالہ میں خونی تصادم کے نتیجے میں تین افراد قتل ، جائیداد کے تنازعے پر بھتیجے نے اپنے چچا ؤں پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ مبینہ ملزم زخمی ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تھانہ میرا خیل کی حدود علاقہ غوریوالہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے مبینہ ملزم ادریس خان جو خود بھی زخمی ہو ئے نے اپنے دو چچاؤں رازق خان ولد راحیل خان اورنقیب اللہ ولد راحیل خان ساکنان کوٹ متر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا قتل ہونے والے دونوں آپس میں بھائی ہیں جبکہ ایک راہگیرعارف اللہ ولد تیلا دار سکنہ مغل خیل تھانہ غوریوالہ بھی قتل ہوا ہے جبکہ مبینہ ملزم ادریس خود بھی زخمی ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں