بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک ہو گئی

ڈاکٹر عابد علی شاہ کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، لڑکی نامناسب لباس زیب تن کیے ہوئے تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 ستمبر 2019 14:05

بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک ہو گئی
بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2019ء) بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی لڑکی کے ساتھ رقص کی ویڈیو سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عابد علی شاہ کی نوجوان لڑکی کے ساتھ رقص کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں ڈاکٹر عابد علی شاہ کو نو عمر لڑکی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نامناسب لباس زیب تن کیے ہوئے ہے جب کہ ڈاکٹر عابد علی شاہ بغیر کسی خوف کے اس کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں۔

یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے۔ ۔
۔جب کہ دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عابد علی شاہ پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کا کہنا ہے کہ جب ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا یہ حال ہے تو اس یونیورسٹی میں نظم و ضبط کا خیال کون رکھے گا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کو وائس چانسلر ڈاکٹر عابد علی شاہ کی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کرنی چاہئیے۔خیال رہے اس سے قبل مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسر کی جانب سے طلباء کو ہراساں کیے جانے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے۔اسی الزام میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو طالبات سے جنسی ہراسانی کے جُرم میں معطل کیا گیا تھا۔بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے ڈاکٹر واصف اعوان کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا جس کے بعد پروفیسر کو معطل کیا گیا تھا۔اسی طرح بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھی انہیں اپنے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں