بنوں ،تھانہ کینٹ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:40

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) تھانہ کینٹ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن شروع کی گئی ہے تھانہ کینٹ پولیس نے ڈی ایس پی مراد علی خان کی نگرانی میں خدری ممند خیل کے مقام پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12ہزار 395گرام چرس بر آمد کرکے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار کیا کہ میرے پاس مزید منشیات موجود ہے جس پر تھانہ کینٹ پولیس بمعہ تفتیشی عملہ اور بکا خیل پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ لگایا اور 8ہزار 625گرام مزید چرس بر آمد کر لی ، پولیس نے آپریشن کے دوران تین مجرم اشتہاری ، 20مشتبہ افراد گرفتار کرکے چھ عدد پستول، ایک عدد کالا کوف بر آمد کر لیا اسی طرح سٹی پولیس نے ایک کلاشنکوف ، تین پستول اور ایک مجرم اشتہاری اور بارہ مشتبہ افراد گرفتار کئے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں