تحصیل ڈومیل میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی،ایک بیکری اور دو گودام سیل

جمعرات 26 مارچ 2020 23:43

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کرونا وائرس وبا ء کی مد میں ایک میٹنگ میں ٹاسک فورس بنائی۔جس میں مختلف اداروں کو شامل کیاگیا۔لاک ڈائون کے پیش نظر ٹاسک فورس نے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

کے پی فوڈ اتھارٹی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ بنوں نے ڈومیل میں ایک کارروائی کے دوران مختلف گوداموں اور ہول سیل ڈیلرز پر چھاپے مارے۔ اس دوران 20 کلوگرام مختلف ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز جن میں ملک پیک، بسکٹس، کپ کیکس برآمد لئے۔اس کے علاوہ ایک گودام سے تقریبا 40 کلوگرام چائنہ سالٹ برآمد کر لیا گیا۔ایکسپائرڈ اور ممنوعہ سامان بیچنے پرایک بیکری اور دو گودام سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں