بنوں،جرگہ مشران کی کوششوں سے قتل کی دشمنی دوستی میں بدل گئی ،دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہو گئے

اتوار 29 مارچ 2020 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) جرگہ مشران کی کوششوں سے قتل کی دشمنی دوستی میں بدل گئی دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہو گئے گزشتہ دو سال سے فریقین فرید اللہ شاہ اور محمد نیاز خان کے خاندانوں کے درمیان قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آ رہی تھی اور مقتول سمیع اللہ خان کے قتل کی دعویداری ملزم الہام علی شاہ کے خلاف کرائی گئی تھی گزشتہ روز فریق اول کے خاندان والوں نے علاقائی مشران اور وکلاء کے ہمراہ مقتول کے خاندان والوں کو پشتون روایات کے مطابق ننواتے کیا اور جرگہ مشران لائق زمان ، نثار خان ایڈووکیٹ ، سیف اللہ خان ایڈووکیٹ ، سابق چیئرمین جاوید نے مقتول کے خاندان کو نقد 20 لاکھ روپے اور پانچ دنبے پیش کئے جو کہ ننواتے قبول کی اور خون بخش دی مگر رقم اور دنبے واپس کر دیئے اور دونوں فریقین کے خاندان آپس میں بغلگیر ہو گئے اس موقع پر مشران کا کہنا تھا کہ دُشمنی صدیوں سالہوں تک بھی چلے لیکن ایک دن ضرور بیٹھنا پڑتا ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ آپس کی دشمنیاں ترک کر دیں یہ وقت دشمنیوں کا نہیں بلکہ اتفاق و اتحاد کا ہے تبی ہم اپنی زندگی کی مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں