بنوں، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے سکولز نہ کھولنے اور مذکورہ سکولوں کو چار ماہ کی ٹیوشن فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی

اتوار 31 مئی 2020 18:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے سکولز نہ کھولنے اور مذکورہ سکولوں کو چار ماہ کی ٹیوشن فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی ۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک بنوں کے ضلعی صدر عرفان اللہ خان میراخیل کی قیادت میں ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ نے ایک احتجاجی جلوس نکالا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے احتجاجی بینرز اُٹھارکھے تھے اور بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی مظاہرین کا جلوس شہر کے مختلف بازاروں سے ہوکر پریس کلب پہنچا جہاں پر پین کے ضلعی صدر عرفان اللہ خان میراخیل ، جنرل سیکرٹری ذیشان خان ، سیکرٹری اطلاعات ملک نیاز علی خان میراخیل ، لائق خان ، زاہد اللہ ، کاشف زمان نے سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ جہاں پوری دنیا کے معمولات متاثر ہوئے ہیں وہاں سکولوں کی بندش سے تعلیم کو بھی سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے حکومت نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے 13 مارچ کی شام سے لاک ڈائون کرتے ہوئے سکولوں کو بھی بند کردیا ہے جس کی وجہ سے صوبے 24 لاکھ بچے جوکہ پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم ہیں جن میں ڈیڑھ لاکھ اساتذہ اور دیگر عملہ کا روزگار بھی وابستہ ہے یہ تمام سلسلہ ایک دم سے رک گیا ہے جہاں تعلیم کا نقصان ہورہا ہے وہاں مالی بحران بھی سنگین صورت اختیار کرگیا ہے صوبے کے 86 ہزار نجی تعلیمی ادارے پریشانی سے دوچار ہیں کیونکہ یہ تمام ادارے طلبہ کے فیس سے ہی چلتے ہیں اور اس فیس کا زیادہ تر حصہ اخراجات کی مد میں چلا جاتا ہے اور صرف دس سے پندرہ فیصد رقم سکول کو بطور منافع بچ جاتے ہیں متوسط طبقہ کے 80 فیصد لوگ جو بے روزگار ہوکر رہ گئے ہیں ان کے بچے کم فیس والے 90 فیصد کے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہیں جو کہ فیس ادائیگی سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے نجی اداروں کی بقاء خطرے میں ہیں سکولوں سے وابستہ لاکھوں ملازمین بے روزگار اور عمارتوں کے مالکان بھی کرایہ کی عدم ادائیگی پر سکولوں کی عمارات خالی کروا رہے ہیں لہذا حکومت نجی تعلیمی شعبہ کی معاونت کیلئے ایک عرصے سے قائم ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن اور فرنٹیئر ایجوکیشن فائونڈیشن کو نجی شعبہ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے بنائے جانے والے ادارے پی ایس آر اے میں ضم کیا جائے اور ان میں موجود اربوں روپے کو صوبہ بھر کے بچوں کی فیس کی ادائیگی کیلئے مختص کرے جس سے نہ صرف والدین کو ریلیف بلکہ نجی شعبہ کے ہزاروں اداروں کی بقاء بھی ممکن ہوسکے گی حکومت سکولز کھولنے کا اعلان کرے ہم طلبہ کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومت کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدر آمد کریں گے ہم پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی طرف سے جاری احتجاجی تحریک پر مکمل عمدرآمد کریں گے اور اپنا احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک بڑھائیں گے ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارے مطالبات تسلیم نہیں گئے تو عدالت سے رجوع کرنے اور جیل بھرو تحریک شروع کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں