بنوں،تہرے اندھے قتل کا ڈراپ سین ، ڈیڑھ ماہ تفتیش کے دوران 2 ملزمان گرفتار

اتوار 13 جون 2021 18:40

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) تہرے اندھے قتل کا ڈراپ سین ، ڈیڑھ ماہ تفتیش کے دوران 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،خوجہ عداوت رقم لین دین کا تنازعہ بتایا گیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر عمران شاہد نے اس سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال تین مئی کو دریائے کرم کے کنارے بحد سدا خیل تین مسح شدہ زیر زمین دفنائی گئی لاشیں ملی تھیں شناخت نہ ہونے پر بذریعہ TMAسٹاف امانتاًًدفنایا گیا تھا اور مسمی سالم خان ولد گل صاحب خان سکنہ ایف آر دریوبہ نے تھانہ ڈومیل پولیس کو رپورٹ کی کہ بھتیجا گان اش دوست محمد ولد ایوب، ممت اللہ ولد سدآیاز سکنائے ایف آر دریوبہ اور ان کا دوست محمد آیاز ولد ربنواز سکنہ جھنگی کلہ پیرباخیل مورخہ 30 اپریل 2021کو گھر سے نکل کر گئے اور دیگر ویلہ سے ان کے موبائل نمبرات بند آ رہے تھے، تھانہ ڈومیل نے دریافت شروع کی ،مدعی مقدمہ نے تھانہ احمد زئی میں ان کی رپورٹ مفقود الخبری بھی درج کرائی، ڈی پی او بنوں نے کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء حسن کی زیر نگرانی، ایس ڈی پی او صدر سیف الرحمن، ایس ایچ او تھانہ ڈومیل عارف اللہ خان، تفتیشی آفیسر سید اعظم خان کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ان کو اصل ملزمان کے ٹریس کرنے اور گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا ٹیم ممبران نے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرِنگرانی میں روزمرہ کی بنیاد پر کیس کو آگے بڑھاتے ہوئے جدید سائنسی آلات کے ذریعے ملزمان محمد طاہر ولد محمد قیوم سکنہ غوریوالہ، رفیع اللہ ولد شیردراز، عامر ولد رحمت اللہ سکنائے دیگان اور انعام اللہ ولد مصر خان سکنہ جہانگیر شمشی خیل ٹریس ہو کر مدعی مقدمہ اور گواہان کے بیانات زیر دفعہ 164 ض ف برخلاف ملزمان قلم بند کئے، ملزمان میں سے محمد طاہر اور رفیع اللہ حسب ضابطہ گرفتار ہوکر ملزم رفیع اللہ کی نشاندہی پر جائے واردات کی شناخت کرائی گئی، جائے واردات سے مقتولین کے مقام سے ریت و گھاس خون آلود، ازجائے ملزمان سے دو جگہوں پر پانچ، پانچ کرائم خول تیس بور، مقتول محمد آیاز کے پسماندہ چپل اور آلہ قتل پستول بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس لیا گیا،ڈی پی او نے کہا کہ تفتیش میں یہ ثابت سانے آ ئی ہے کہ مقتولین کو قرض کے پیسے واپس دلانے کے بہانے بلاکر قتل کیا گیا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں