
پرویز خٹک نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی وزیراعظم کے مستقبل کیلئے لازمی قرار دے دی
بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔ وزیر دفاع کا بنوں میں خطاب
ساجد علی
جمعرات 27 جنوری 2022
16:52

(جاری ہے)
گزشتہ روز اورکزئی میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے،چور پیسے کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی، امریکہ، یورپ و دیگر ممالک میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے، 80 فیصد تیل، گیس، گھی اور دال باہر سے برآمد کی جاتی ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہوچکی ہیں، چوروں نے پیسوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ہر چیز کو خریدا ہوا ہے، اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی ، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے ۔ اس سے پہلے وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے، جس کسی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کا فیصلہ نہ مانا تو ان کو سبق سکھائیں گے،اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہونے ہوالے بلدیاتی انتخابات ہر صورت جیتنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں ان کا مقابلہ اپنے بھتیجے سے تھا، درمیان میں جمعیت علماء اسلام کا مولوی نکل آیا ، اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ، جو امیدوار مقابلہ کرسکتے ہوں ان کو ٹکٹ دیں گے، اس مرتبہ الیکشن ہار گئے تو پارٹی اور عمران خان کو شدید نقصان پہنچے گا۔متعلقہ عنوان :
بنوں شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
بنوں سے متعلقہ
بنوں خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کارکنان ریڈ زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچ گئے
-
6روز میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر اسلام آباد آؤں گا، عمران خان کا حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم
-
عوام کے اسٹمنا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عوام خوف سے آزاد ہو گئی ہے، عمران خان
-
' عدالتِ عظمیٰ نے ایگزیکٹیو کی امن وامان بر قرار رکھنے کی پالیسی کو غیر مؤثر کردیا'
-
لانگ مارچ: راولپنڈی میں آج ہونیوالے میٹرک کے امتحانات منسوخ کردیے گئے
-
ہم سیاست نہیں بلکہ جہاد کے لیے نکلے ہیں ‘امپورٹڈ حکومت کا جانا طے ہوچکا ہے.عمران خان
-
لانگ مارچ: پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ایک ہزار 756 افرادگرفتار
-
وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت ریڈزون کی سیکورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا
-
ڈی چوک میں صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو گئی
-
عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گیا
-
نون لیگ انتخابات کے لیے تیار ہے مگر پیپلزپارٹی کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے. شاہ محمودقریشی
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.