عمران خان کو اقتدار میں آنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے

کیا ریاست چاہتی ہے ہمارا نوجوان جذبات میں آکر بندوق اٹھا لے،قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے،عدالت یہ حق چھین نہیں سکتی،عمران خان تمہیں ایک لمحہ بھی آرام کا نہیں گزارنے دیں گے،ہم اداروں کو طاقتور اور معزز دیکھنا چاہتے ہیں،ہم اداروں کو بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ ملک کا مذاق بنائیں۔مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جولائی 2022 17:32

عمران خان کو اقتدار میں آنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 جولائی2022ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ہمارے مدارس میں دینی تعلیم دی جاتی ہے۔کیا ریاست چاہتی ہے ہمارا نوجوان جذبات میں آکر بندوق اٹھا لے۔ ہم نے ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کیا،ہم نے سزائیں کاٹیں ہم پر قاتلانہ حملے ہوئے۔

عمران خان اپنے حدود میں رہیں، جمعیت والے زندہ ہیں۔شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں۔ ہم بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے آئے ہیں اور تم بیرونی ایجنٹ ہو۔عمران خان ملک تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آئے ہیں۔ہم 2018ء کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف کھڑے تھے۔آج عمران خان کاغذ لہرا رہا ہے کہ سازش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا پاکستان کو تین ٹکڑے کرنے کا منصوبہ سامنے آ چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے،عدالت یہ حق چھین نہیں سکتی۔ یہی فوج تھی جو آپ کو سپورٹ کر رہی تھی اور ہمیں اعتراض تھا۔عمران خان کی حکومت کا خاتمہ پاکستان کیلئے ناگزیر تھا،ہم عمران خان اور ان کے آقاوں کو جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں ان کی ڈوریں کون ہلاتا ہے،عمران خان کو اقتدار میں آنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رکھو عمران خان ہم تمہیں ایک لمحہ بھی آرام کا نہیں گزارنے دیں گے۔ہم ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہم اداروں کا طاقتور اور معزز دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم اداروں کو بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ ملک کا مذاق بنائیں۔ ہم آئین اور ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ ہمارا جرم ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ نیب کے ذریعے لوگوں پر جھوٹے کیسز کیے گئے،ہم نے جو کہا تھا اس کے مطابق نتائج سامنے آرہے ہیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں