بنوں ، دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

پیر 22 اکتوبر 2018 16:56

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) بنوں سٹی میں دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر وہاب ولد زار علی شاہ سکنہ جھنڈو خیل کی چپل سٹور جو کہ محلہ باز محمد خان میں واقع ہے میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک بھڑک اُٹھی جس نے لمحہ میں پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لیا آگ بجھانے میں مقامی لوگوں نے پوری تیزی سے کام لیا جس کی وجہ سے آس پاس کی دکانیں آگ سے محفوظ ہو گئیں تاہم مذکورہ دکان میں چھ سے سات لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا متاثرہ دکاندار نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے کہ اُن کا دوسرا کوئی ذریعہ معاش نہیں اس لئے اُن کے بھال بچوں پر رحم کرتے پوئے مالی امداد کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں