ڈ ی آر سی بنوں نے فریقین میں صلح کرا دی

منگل 20 نومبر 2018 14:11

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈ ی آر سی بنوں کی کوششیں رنگ لائیں اور1969سے جاری فریقین کے مابین قتل مقاتلہ کی دشمنی ختم کرکے فریقین صلح کرانے پر رازی ہوگئے علاقہ ککی میں فریقین میر تاج علی اور غفار علی گروپ جبکہ تاج ملوک اور کریم خان کے خاندانوں میں 1969سے قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی تھی جسمیں ایک فریق کی جانب سے دو خواتین جبکہ دوسرے فریق کی جانب سے خاتون سمیت دو افراد قتل ہوئے تھے اس سلسلے میں ککی سمیت بنوں کے مشران نے رازی نامہ کیلئے بہت سی کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہوئے آخر کار ڈی پی او بنوں کی درخواست پر ڈی آر سی کے چیئرمین ریٹائرڈ ایس پی سکندر خان،ڈپٹی چیئرمین صاحبزادہ شہاب الدین خان اور مفتی امجد اللہ کی کوششوں سے مذاکرات اور مشاورت کے بعد فریقین صلح صفائی پر رازی ہوگئے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں