شمالی وزیرستان میں موٹ کار ،ایف سی کی گاڑی کے درمیان تصادم ،حوالدار سمیت پانچ اہلکار زخمی

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:18

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) شمالی وزیرستان میں موٹ کار اور ایف سی کی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں حوالدار سمیت پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی کے علاقہ اسد خیل میں موٹر کار اور ایف سی کی ٹرک ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے زخمیوں میں سپاہی حافظ عزیز، سپاہی احمد، نائیک ریاض، حوالدار صابر اور سپاہی شفقت شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال دوسلی منتقل کردیا گیا زخمی سپاہی شفقت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے پشاور منتقل کیا گیا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں