مسائل حل کے لئے مختلف اداروں سے رابطے کئے جائیں گے‘ مستقیم شاہ

بدھ 22 مئی 2019 13:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) بنوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو مناسب ایوانوں تک پہنچانے کے لئے بنوں کے مختلف مکاتب فکر پرمشتمل رپیڈ رسپانس ٹیم نے کام شروع کی دیا ہے ،بنوں کے جملہ مسائل کے حل کے لئے مختلف اداروں سے رابطے کئے جائیں گے ،عید کے بعد ٹیم ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے لیڈر عبدالسلام بیتاب، قاری مستقیم شاہ ، داکٹر عبدالرئوف قریشی، نوروز علی کربلائی، نعمان خطاب ، ایمن حبیب ، اور محمد نعمان نے کیا انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور وہ اپنی آواز موثر انداز سے مناسب جگہ تک نہیں پہنچ پاتے اس کے علاوہ بہت سارے ایسے چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں جس کو ہم خود مل کر حل کر سکتے ہیں اس حوالے سے بنوں میں مختلف مکاتب فکر کے فعال لوگوں کا ایک رپیڈ رسپانس ٹیم تشکیل دیا گیا جو عید کے بعد فعال کردار ادا کریں گے اور ضلعی انتظامیہ اور مختلف اداروں کے حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے اور ان کے سامنے عوام کے مسائل رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں