بنوں،کھجور منڈی کی درجنوں دکانوں کی مسماری کا معاملہ حل نہ ہوسکا

منگل 15 اکتوبر 2019 16:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء)کھجور منڈی کی درجنوں دکانوں کی مسماری کا معاملہ حل نہ ہوسکا ضلعی انتظامیہ کھجور منڈی میں سستابازار قائم کرنے پر بضد ہے گذشہ روز چھابڑی فروش یونین کے میر اسلم خان، خوباز خان ،حافظ عمران ، شہا ب ، ودیگر نے درجنوں متاثرہ دکانداروں کی فہرست اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس کو پہنچادیں اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ جن لوگوں کی دکانیں مسمار کی گئی ہیں ان لوگوں کو پرانی جگہ پر جگہ دی جائے گی جس میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی، سب کو ایک ہی نظر سے دیکھا جائے گا اگر پھر بھی کوئی کھجور پرانی سبزی منڈی کی مسماری کے دوران کوئی دوکاندار جوکہ متاثرہے اور اس فہرست میں اس کا نام رہ گیا ہے وہ اپنا نام اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر کو تین دن کے اندر اندرپہنچائے آخر میں چھابڑی فروش یونین کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ پرسوں تحصیل میونسپل کمیٹی نے تجاوزات کے خلاف بڑی مشینری کے ذریعے آپریشن کیا تھا اور درجنوں دکانیں گرائی تھیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں